Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحتی شعبے اور آن لائن کاروبار کو فروغ

340 کاروباری رجسٹریشن ہوئے، 288 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی ( فائل: فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے رواں سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں تجارتی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’شیئرنگ سسٹم سے سیاحوں کے لیے رہائشی یونٹس کی غیر معمولی مارکیٹنگ ہوئی ہے۔ 340 کاروباری رجسٹریشن ہوئے۔ 288 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔
سال رواں کے دوران سیاحتی کمپنیوں و اداروں اور شعبے کے ساتھ دیگر کاروباری اداروں خصوصا آن لائن کاروبار کو بھی فروغ ملا ہے۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ پہلی سہ ماہی میں بچوں کی دیکھ بھال والے لوازمات اور سامان کے ریٹیل کا کاروبار سرفہرست رہا‘۔
397 کاروباری رجسٹریشن ہوئے شرح نمو 1223 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بچوں کے لوازمات کے بعد خوراک کاروبارکو زیادہ فروغ ملا۔ 1202 رجسٹریشن ہوئے جبکہ شرح نمو 407  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تیسرے نمبر پر گھریلو خدمات  کا شعبہ رہا جس کے لیے  282 کاروباری رجسٹریشن کیے گئے اس کی شرح نمو 394 فیصد رہی۔

شیئر: