Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 356 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کے ایکیٹوکیسز میں یومیہ بنیاد پراتارچڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ  7 اپریل کومملکت میں کورونا کے 356 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا  کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے سامنے آنے سے اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار 967 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 391 افراد صحتیاب ہوئے۔ مجموعی طورپراب تک 8 لاکھ 20 ہزار 999 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے کسی ہلاکت نہیں ہوئی۔
کورونا سے بچاو کےلیے دی جانے والی ویکسین کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک کورونا سے حفاظت کے لیے 6 کروڑ 95 لاکھ 52 ہزار 944 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری ، بوسٹراوربوسٹر2 بھی شامل ہے۔

شیئر: