Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا اور یورپ کے 14 ایئرپورٹس کے لیے السعودیہ کی پروازوں میں اضافہ

 23 جون تک بتدریج اضافی پروازوں کا پروگرام مکمل کیا جائے گا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے براعظم ایشیا اور یورپ کے 14 ایئرپورٹس کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایسے بین الاقوامی ایئرپورٹس جہاں سفر کرنے والوں کا تناسب زیادہ ہے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
السعودیہ نے بینکاک، سیول، جکارتہ، کوالالمپور، پیرس، لندن، استنبول، گونژو، سنگاپور، جنیوا، میلان، ایتھنز، بارسلونا اور ویانا کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ پروازوں میں اضافے کے پروگرام پر 26 مارچ سے عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ 23 جون تک بتدریج اضافی پروازوں کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں اور سیاحوں کے لیے پرکشش بین الاقوامی پروگراموں کے باعث سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر پروازوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ 
السعودیہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں اور زائرین کو سہولت پہنچانا بھی پروگرام میں شامل ہے۔

شیئر: