Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی اور عرب وزرائے خارجہ کی مشاورتی اجلاس کے لیے جدہ آمد

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے خیر مقدم کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
خلیجی تعاون کونسل، مصر، عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ جمعے کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچے ہیں۔
الاخباریہ چینل اور ایس پی اے کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح شکری، قطر کے و زیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح، سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ و امور تارکین وطن ایمن الصفدی پہنچے ہیں۔
امارات سے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش اور بحرین کے وزیر خارجہ  ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی بھی جدہ پہنچ چکے ہیں۔ 


 درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت ہوگی( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے خلیجی اور عرب وزرائے خارجہ کا جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر خیر مقدم کیا۔
جی سی سی،مصر، عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ مشاورتی اجلاس میں خطے کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور عرب جدوجہد کے استحکام  کے لیے تعاون اور مشاورت کریں گے۔

شیئر: