Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعطیلات میں ٹریفک حادثات 15 فیصد بڑھ جاتے ہیں: محکمہ ٹریفک

ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھنے والے افراد حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں( فوٹو: ٹوئٹر محمکہ ٹریفک)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سال کے دیگر دنوں کے مقابلے میں تعطیلات کے دوران ٹریفک حادثات میں 15 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔‘
عکاظ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے عید الفطر کی تعطیلات سے قبل آگہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’شہری اور مقیم غیرملکی وہ ڈرائیور ہوں یا گاڑی میں بیٹھنے والے افراد حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں۔‘
’مقررہ رفتار سے زیادہ گاڑی نہ چلائیں جبکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل  کااستعمال نہ کیا جائے۔‘
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ ’گاڑی میں بچوں کی سلامتی کی خاطر خصوصی سیٹس استعمال کی جائیں۔‘ 
’شاہراہوں پر سفر سے قبل گاڑیوں کے ٹائروں کا مطلوبہ معیاری یقینی بنائیں اور شدید تھکاوٹ یا نیند آنے کی صورت میں گاڑی نہ چلائیں۔‘

شیئر: