Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں وزارت تجارت کی سات ہزار 302 تفتیشی کارروائیاں 

مہم کےکے دوران 478 خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں( فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے رمضان کے دوران مدینہ منورہ کے تجارتی مراکز، بازاروں اور جنرل سٹورز پر سات ہزار 302 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تفتیشی ٹیمیں اشیائے ضرورت وافر مقدار میں مہیا ہونے اوران کے قابل استعمال ہونے کی تاریخوں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیشی مہم چلا رہی ہیں۔
تفتیشی ٹیموں کا کہنا ہے کہ’ ایک ہزار 884 رپورٹوں پر کام کیا گیا۔ 478 خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئیں۔ 22.8 ہزار اشیا انسداد تجارتی جعلسازی قانون کے منافی تھیں جنہیں ضبط  کیا گیا‘۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ تفتیشی مہم کا بُڑا مقصد تجارتی مراکز اور بازاروں سے مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی کرانا اور صارفین کو تاجروں کی جعلسازی اور دھوکہ دہی سے تحفظ فراہم کرنا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’رمضان اور عمرہ سیزن کے دوران تفتیشی ٹیمیں زائرین، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مہم چلاتی ہیں‘۔

شیئر: