Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سوڈان میں جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع

سعودی عرب اورامریکہ کی کوششوں سے جنگ بندی میں توسیع کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈانی فوج کی جانب سے آج جمعرات کی شب جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ توسیع پرعمل درآمد حالیہ مدت کے ختم ہوتے ہی تصور کیا جائے گا۔
سبق نیوز کے مطابق سوڈانی مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے فیس بک پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے صورتحال کو پرسکون کرنے اورجنگ بندی میں توسیع کرنے کی تجویزپر جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کی جارہی ہے، توسیع کی بنیاد سوڈان میں مقیم مختلف قومیتوں کے افراد کے انخلا کے لیے انسانی ہمدردی کے پہلوں کو مدنظررکھتے ہوئے مناسب ماحول اورحالات فراہم کرنا ہے‘۔
سوڈانی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’مسلح افواج کو امید ہے کہ باغی (نیم فوجی گروپ) اس بار جنگ بندی کے تقاضوں کی پاسداری کرتے ہوئے کسی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے ، جیسا کہ گزشتہ دورمیں ہوا تھا جس میں ہماری افواج کے عسکری ٹھکانوں اوراداروں پر بمباری کی گئی جس سے شہریوں کی بھی جان ومال کو خطرات لاحق ہوئے‘۔

شیئر: