Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں قالینوں کی صفائی اورسینیٹائزنگ، ہر ہفتے 1200 قالین دھوئے جاتے ہیں

قالینوں کی صفائی کےلیے خصوصی لانڈری قائم کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ  مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں قالینوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اورمعطرکیا جاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے 1200 سے زیادہ قالین ہفتے میں ایک بار کدی میں واقع خصوصی لانڈری میں دھوئےجاتے ہیں‘۔ 
معاون ڈائریکٹر جنرل برائے امور خدمات جابر الودعانی نے بتایا کہ ’انتظامیہ کا بنیادی مقصد زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ایک گھنٹے میں 240 میٹرلمبا قالین دھویا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

انتظامیہ نے قالینوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے خصوصی لانڈری قائم کررکھی ہے جو جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم بھی قالینوں کی صفائی اور دھلائی اپنی نگرانی میں کراتی ہے‘۔ 
معاون ڈائریکٹر جنرل برائے امور خدمات جابر الودعان نے کہاکہ ’ ایک گھنٹے میں 240 میٹر طویل قالین دھو دیا جاتا ہے اور سکھانے کے بعد انہیں گوداموں میں رکھا  جاتا ہے۔ گودام میں 26 ہزار قالین محفوظ ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت مسجد الحرام منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ لانڈری میں قالینوں کی اصلاح و مرمت کی سہولت بھی ہے‘۔ 
ان کہنا ہے کہ ’حرم شریف کے اندر بھی قالین دھونے والی مشینیں رکھی ہوئی ہیں ہنگامی حالات میں ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے‘۔ 

شیئر: