Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں آم کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ 

جازان کے آم  پڑوسی ممالک میں بھی برآمد کیے جارہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 جازان نے مملکت بھر میں آم کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔  
سبق ویب سائٹ  کے مطابق جازان میں 10 لاکھ سے زیادہ  آم کے درخت کاشت کیے گئے ہیں جن سے سالانہ ہزاروں ٹن آم کی کامیاب کاشت کی جاتی ہے۔
جازان سے نہ صرف یہ کہ مملکت کے دیگرعلاقوں کو آم سپلائی کیے جارہے ہیں  پڑوسی ممالک میں بھی یہاں کے آم برآمد کیے جارہے ہیں۔ یہاں اعلی درجے کے تقریبا 70 ہزار ٹن آم کی  پیداوار ہوتی ہے۔ 
جازان کی متعدد کمشنریوں میں آم کے باغات پھیلے ہوئے ہیں۔ البتہ صبیا کمشنری میں آم کے باغات سب سے زیادہ ہیں جہاں 25 ہزار سے زیادہ درخت 1500 ٹن سے زیادہ آم دے رہے ہیں۔ 
جازان میں ہر سال آم کا میلہ لگایا جاتا ہے۔ صبیا کمشنری میں جلد ہی شروع ہوگا۔ اس سے مقامی باشندوں کو اچھا خاصا منافع مل رہا ہے۔ 

شیئر: