Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مسجد اقصی کے احاطے میں دھاوے کی مذمت

بیان کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے اتوار کو ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصی کے صحن  کے دورے کی شدید مدمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ دانستہ طور پر تمام بین الاقوامی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ وزارت  قابض اسرائیلی فورسز کو ان خلاف ورزیوں کے تسلسل پر  نتائج کےلیے مکمل طور پر ذمہ دار سمجھتی ہے‘۔
یاد رے کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اتوار کی صبح  فلیش پوائنٹ مسجد الاقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان کا یہ دورہ ایک متنازعہ اقدام ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ’اسرائیلی وزیر کے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ہزاروں اسرائیلی قوم پرستوں نے1967 کی چھ روزہ جنگ میں اس علاقے پر قبضے کا جشن منانے کے لیے قدیم شہر میں مارچ کیا تھا جس کے بعد اتوار کو اسرائیلی وزیر نے یہ دورہ کیا ہے۔

شیئر: