Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کے فرمانروا ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

سطلنت عمان کے فرمانروا کو دورے کی دعوت ایران کے صدر نے دی ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سلطنت عمان کے فرمانروا ھیثیم بن طارق اس ہفتے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
عرب نیوز نے بدھ کو عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ اتوار کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں چین کی ثالٹی سے ہونے والے باہمی معاہدے کے بعد شروع ہورہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سطلنت عمان کے فرمانروا ھیثیم بن طارق دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، انہیں ایران کے صدر نے دورے کی دعوت دی تھی۔
’دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ذرائع پر بھی بات چیت متوقع ہے‘۔
یہ دورہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ مسقط کے ایک سال بعد ہورہا ہے جس میں دونوں ملکوں نے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
عمان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور اس نے 2015 میں تہران اور واشگٹن کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

 

شیئر: