Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی سی ٹی وی کہاں لگائے جا سکتے ہیں؟ وزارت داخلہ نے لائحہ عمل جاری کر دیا

مکمل تفصیلات وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کی ہیں (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی سی سی کیمروں کے استعمال کے قانون کا لائحہ عمل جاری کر دیا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ویب سائٹ پر سی سی کیمروں کے سکیورٹی ضوابط اور شرائط دیکھی جا سکتی ہیں جس کا لنک یہ www.moi.gov.sa ہے‘۔ 
سرکاری گزٹ ام القرٰی نے جمعے کے ایڈیشن میں سی سی کیمروں کے قانون کے لائحہ عمل کی تفصیلات جاری  کی ہیں۔ یہ 20 دفعات پر مشتمل ہیں۔ عمل درآمد قانون  کے نفاذ کی تاریخ سے ہو گا۔ 
سی سی کیمرے کسی بھی ادارے میں داخلے کے مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ آنے جانے والوں کی شناخت کی جا سکے۔ 
گوداموں میں بھی سی سی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ادارے کی تمام منزلوں کی راہداریوں اور بڑے ہالز میں بھی سی سی کیمرے نصب ہوں گے۔ دفاتر کے استقبالیہ حصے میں بھی تنصیب ہو گی۔
اے ٹی ایمز کے علاوہ اہم مقامات اور آتشزدگی پر قابو پانے والے آلات کے مقامات پر بھی یہ کیمرے نصب ہوں گے۔ 
پارکنگ لائٹس میں آنے جانے والے  دروازوں پر بھی کیمرے نصب ہوں گے۔ الیکٹرک رومز، انٹرنل نیٹ ورک اور کمیونیکشن رومز کے دروازوں پر بھی کیمروں کی تنصیب ہو گی۔ 
ملاقاتیوں کے آنے جانے والے اس حصے میں بھی سی سی کیمرے نصب کیے جائیں گے جہاں ملاقاتی گاڑیوں سے اترتے ہیں، سامان اتارنے اور لادنے والے مقامات اور مختلف سروسز والے مقامات پر بھی سی سی کیمرے نصب ہوں گے۔ 
گیس سیلنڈرز روم یا کمپلیکس اور قریب کے علاقے میں بھی سی سی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ 
سینٹرل ایئرکنڈیشن روم، قریب کے علاقے، پٹرول سٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقے، الیکٹرک زینوں اور سیڑھیوں پر بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
ایسے تجارتی اور اقتصادی ادارے سی سی کیمروں کی تنصیب سے مستثنٰی ہوں گے جو بند شاپنگ سینٹرز کے اندر واقع ہوں گے۔ 
محکمہ امن عامہ کا ڈائریکٹر کسی بھی جگہ سی سی کیمروں کی تنصیب کی منظوری دے سکتا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: