Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر  یورپ کے بڑے شہروں سے منسلک ہو گی

ائیرلائنز میں عالمی رہنما بننے کی جانب توجہ حاصل کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
پیرس ایئر شو کے موقع پر ریاض ائیر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا ہے کہ 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات تک ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرنے کا ہدف ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی نئی ائیر لائنز ریاض ایئر مملکت کے دارالحکومت کو یورپ کے بڑے شہروں سے منسلک کر دے گی۔
ریاض ائیر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی نئی ائیرلائنز کمپنی 2025 میں اپنے آغاز سے قبل ہر دو ماہ بعد کچھ نیا ظاہر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سعودی عرب دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور جزیرہ نما عرب کے اندر سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور مملکت کو عالمی سطح پر کئی مزید مقامات کے ساتھ براہ راست جڑنے کی ضرورت ہے۔
سعودی قیادت کی جانب سے وژن 2030 کی حکمت عملی  کے تحت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نئی ائیر لائن شہریوں کو دنیا سے بہتر طور پر جوڑنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ٹونی ڈگلس نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ایئر لائن ایک مکمل سروس کیریئر ہوگی  جو ڈیجیٹلائزیشن کی موجودہ ڈیوائسز کے ساتھ مہمانوں  کی خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

دنیا بھر کے سیاحوں کو پرکشش مقامات کی سیاحت کا موقع فراہم کرے گی۔ فوٹو ٹوئٹر

ائیرلائنز کا مقصد اپنے ہوائی جہازوں کو جدید خصوصیات اور جدید کیبن انٹیرئیر سے آراستہ کرتے ہوئے ائیرلائنز میں عالمی رہنما بننے کی جانب توجہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  یہ دنیا کی حقیقی ڈیجیٹل ائیرلائنز ہوگی جس میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جس طرح سے لوگ عام طور پر موبائل فون یا  ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے زندگی میں بہت سی چیزوں کے ساتھ  جڑے رہتے ہیں اس طرح وہ ریاض ایئر کے  ساتھ  رہیں گے۔
ریاض ائیر اپنے آغاز سے ہی دنیا بھر کے سیاحوں کو سعودی عرب کے ثقافتی اور قدرتی پرکشش مقامات کی سیاحت کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
 

شیئر: