Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایام حج میں تحفظ طعام سوسائٹی نے 13 لاکھ افراد میں کھانا تقسیم کیا

مشاعر مقدسہ سے 6 لاکھ کلوگرام اضافی کھانا جمع کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے )
تحفظ طعام سوسائٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں حج ایام کے دوران 6 لاکھ کلوگرام زائد اشیائے خورونوش 13 لاکھ افراد میں تقسیم کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں فلاحی سوسائٹی’تحفظ طعام‘ کی جانب سے زائد کھانے کوتلف ہونے سے بچانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت انہیں محفوظ کرنے کے بعد صاف ستھرے طریقے سے مخصوص پیکٹوں میں پیک کیا جاتا ہے۔
پیک کیے گئے کھانے کے پیکٹس کوضرورت مند خاندانوں اورافراد میں تقسیم کیاجاتاہے تاکہ کھانے کے ضایع ہونے سے بچایا جائے۔
فلاحی سوسائٹی برائے تحفظ طعام کی جانب سے امسال ایام حج میں کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کےلیے جامع منصوبے کے تحت فوری بنیادوں پرعملی اقدام کرتے ہوئے لاکھوں کلوگرام کھانے کو تلف ہونے سے نہ صرف بچایا گیا بلکہ کھانا ضرورت مند افراد میں بروقت تقسیم بھی کیا گیا۔
سوسائٹی کے ڈائریکٹراحمد بن حربی المطرفی کا کہنا تھا کہ امسال سوسائٹی اور’تحفظ نعمت‘ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مشاعرمقدسہ میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیا جس کے بہترنتائج سامنے آئے اوربڑی تعداد میں لوگوں کو اضافی کھانا پہنچایا گیا۔
المطرفی کا مزید کہنا تھاکہ امسال کھانے کوجمع کرنے اوراسے مرکزی کنٹرول روم میں پہچانے کے لیے اضافی کارکن اورمخصوص گاڑیاں مہیا کی گئی تھیں تاکہ کھانے کے تلف ہونے سے بچایا جاسکے۔

کھانا جمع اورتقسیم کرنے کےلیے 50 گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)

کھانے کوجمع کرنے اوراسے تقسیم کرنے کےلیے 50 گاڑیاں فراہم کی گئی تھی جن کے ذریعے کارکنوں نے مشاعر مقدسہ کی عارضی خیمہ بستی سے اضافی کھانے جمع کرکے انہیں محفوظ طریقے سے سوسائٹی کے کچن میں پہنچایا۔
سوسائٹی کے کچن میں موجود ماہرین کی زیرنگرانی اضافی کھانے کو پیک کرنے کے بعد انکی تقسیم کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

شیئر: