Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم میں 20 ہزارچھتریاں تقسیم کی گئیں

مختلف نوعیت کے تحائف بھی زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے زائرین مسجد الحرام کو دھوپ کی تپش سے بچانے کےلیے 20 ہزار چھتریاں تقسیم کی گئیں۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی امورکے معاون سیکرٹری جنادی علی مدخلی نے بتایا کہ ضیوف الرحمان (اللہ کے مہمان) کی سہولت کےلیے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔
جذبہ خدمت کے تحت مختلف سماجی کام کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین بیت اللہ کو ہرممکن آرام وسہولت مہیا کی جاسکے۔
مدخلی نے مزید کہا کہ مسجد الحرام کے سماجی امورکے شعبے کی جانب سے زائرین حرم کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں انہیں دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھنے کےلیے چھتریوں کی تقسیم بھی کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں مختلف نوعیت کے تحائف بھی زائرین حرمین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے ان دنوں مملکت میں موسم کافی گرم ہے۔ دوپہر کے وقت دھوپ کی شدید تپش کے باعث پیدل چلنے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ زائرین چھتری کا استعمال ضرور کریں(فوٹو، ٹوئٹر)

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کھلی دھوپ میں زیادہ دیرنہ رہیں۔ رہائش سے باہر جاتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طورپرکیا جائے۔

شیئر: