Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2024 کے دوران تیل کی یومیہ طلب 104 ملین بیرل تک متوقع: اوپیک

چوتھی سہ ماہی میں تیل کی یومیہ طلب 103.21 ملین بیرل ہوگی۔ (فوٹو عاجل)
پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے جمعرات  13 جولائی  2023 کو توقع ظاہر کی ہے کہ 2024 کے دوران پیٹرول کی یومیہ طلب 104.25 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔
العربیہ چینل کے مطابق اوپیک نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ سال رواں 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران تیل کی یومیہ طلب 101.95 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی اور چوتھی سہ ماہی کے دوران تیل کی یومیہ طلب 103.21 ملین بیرل ہوگی۔
اوپیک نے توجہ دلائی ہے کہ 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران تیل کی طلب میں معمولی کمی متوقع ہے جبکہ 2024 میں تیل کی یومیہ طلب میں 2.2 ملین بیرل اضافے کی توقع ہے۔ اس کا امکان ہے کہ 2024  میں تیل کی یومیہ طلب 104.25 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: