Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کارکن کی سالانہ چھٹی، قانون محنت کیا کہتا ہے؟

ادارے کو کارکن کی چھٹی دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بھی اختیار ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے قانون محنت میں بتایا گیا ہے کہ’ اگر کسی کارکن نے ملازمت میں ایک سال سے کم اور چھ ماہ سے زیادہ گزار لیے ہوں تو اسے سالانہ چھٹی دو روز فی ماہ کے حساب سے ملے گی‘۔  
الامارات الیوم کے مطابق قانون محنت میں وضاحت کی گئی کہ ’اگر کارکن کی سروس پر ایک برس سے زیادہ گزر گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کی سالانہ چھٹی 30 دن ہوگی‘۔ 
’ اگر کسی کارکن کی ملازمت ختم ہوگئی ہو تو ایسی صورت میں اسے آخری سال اس نے جتنے دن کام کیا اس حساب سے سالانہ چھٹی دی جائے گی‘۔ 
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ ’قانون محنت میں کارکن کی سالانہ چھٹی مقرر ہے۔ آجر کو یہ حق ہے کہ وہ چھٹی کی شروعات کی تاریخ مقرر کرے۔ اسے کارکن کی چھٹی دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بھی اختیار ہے‘۔ 

شیئر: