Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی حاجی کی آنکھ کا آپریشن کامیاب، بصارت لوٹ آئی

شوگرلیول بڑھ جانے کی وجہ سے بینائی چلی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں طبی ٹیم نے بروقت سوڈانی حاجی کی آنکھ کا آپریشن کرکے اسے مکمل نابینا ہونے سے بچا لیا۔ 40 سالہ حاجی کی دائیں آنکھ کی بصارت اچانک ختم ہوگئی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ کے احد جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں ایک سوڈانی حاجی کو لایا گیا جسے دائیں آنکھ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
ڈاکٹروں نے حاجی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد فوری طورپرآپریشن تجویز کیا۔ طبی معائنہ سے معلوم ہوا کہ حاجی ذیابیطس کا مریض تھا اورشوگر لیول بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات بینائی پرپڑے جس کے باعث آنکھ کا قرنیہ متاثر ہوگیا تھا۔
امراض چشم کے ماہرین نے فوری طورپرحاجی کی آنکھ کا آپریشن تجویز کیا۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ حاجی کو اس بارے میں مطلع کیا تاکہ اسے معاملے کی سنگینی سے مطلع کیا جاسکے۔ حاجی کی اجازت کے بعد اسے فوری طورپرآپریشن تھیٹرمیں لے جایا گیا جہاں طبی ٹیم نے آپریشن کیا جو کامیاب رہا اور حاجی کی بینائی بحال ہوگئی۔

شیئر: