Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: نائیجیرین حاجی کی آنکھ کا آپریشن کامیاب

حاجی کوموتیا کا عارضہ بھی لاحق تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ میں ایک نائیجیرین حاجی کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا۔ ایک آنکھ کی بینائی وقتی طورپرختم ہوگئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ کے حرا جنرل ہسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد میں نائیجریا سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی کو لایا گیا جس کی ایک آنکھ کی بینائی تقریبا ختم ہونے کے قریب تھی۔
ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ڈاکٹرنے مریض کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کو موتیا کا عارضہ لاحق ہے جس کی وجہ سے آنکھ پربے پناہ دباؤ سے بینائی ختم ہونے کے قریب ہے۔
ڈاکٹروں نے فوری طورپرمریض کی آنکھ کا آپریشن کیا جس سے اس کا موتیا ختم ہوگیا اور بینائی مرحلہ وار بحال ہوگئی۔ آپریشن کے بعد مریض کو نارمل وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے مکہ کے حرا جنرل ہسپتال کے شعبہ ہنگامی شعبہ امراض چشم میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 177 کیسز لائے گئے جن میں سے 79 آپریشن کے کیسز تھے۔

شیئر: