Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پی ٹی آئی میں نئے ارکان کی شمولیت پر تقریب

کویت سٹی( محمد عرفان شفیق)تحریک انصاف فروانیہ زون میں شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں انصاف یوتھ ونگ کویت کے آرگنائزر فخرالزمان یوسفزئی بھی موجود تھے۔ سوات اور بونیر کے دوست محمد خان ، احمد شاہ، رضا خان، احمد زیب، خورشید خان، محمد افضل خان، اجمل خان، پیر عزیز، محمد کرم اور کراچی سے تعلق رکھنے والے جن محمد انور خان نے اپنے دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔تقریب کی صدارت ریاض انجم نے کی ۔ دیگر عہدیداران میں مجاہد خان اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کویت کے صدر اخلاق احمد ملک اور انکے ٹیم پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: