Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی زبان سکھانے کے لیے نئے کورس اور ایپس تیار کرنے کا اعلان

مفاہمتی یادداشت کے تحت عربی لغات کی تیاری میں تعاون کیا جائے گا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تعلیم اور شاہ سلمان کمپلیکس برائے عربی نے عربی زبان کو جدید طریقے سے سکھانے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
سعودی وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق مفاہمتی یادداشت پروزارت تعلیم کی جانب سے سیکریٹری ڈاکٹر عھود بنت عبداللہ  الفارس اور شاہ سلمان بین الاقوامی کمپلیکس برائے عربی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ الوشمی نے دستخط کیے ہیں۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین عربی زبان کی ترویج کےلیے سٹریٹیجک پارٹنر شپ اور وسائل و تجربات سے استفادہ کریں گے۔
یہ معاہدہ مشترکہ پروگرام، ایپلی کیشنز اور تعلیم کے جدید ذرائع کے آغاز کے لیے ایم فریم ورک تیار کرتا ہے۔
بین الاقوامی یونیورسٹیوں، سکولوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا جائے گا کہ وہ شاہ سلمان اکیڈمی کے زبان کی مہارت کے امتحان اور سعودی حکومت کی عربی زبان سیکھنے کے خواہشمند طلبہ کو دی جانے والی گرانٹس سے فائدہ اٹھائیں۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت عربی لغات کی تیاری میں تعاون کے ساتھ کانفرنس، سیمینار اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ عربی زبان سے متعلق شعبوں کے ماہرین کی مہارت کو فروغ دیا جا سکے۔
اس کے علاوہ معاہدے میں عربی زبان سکھانے کے لیے نئے کورس اور ایپس تیار کی جائیں گی۔ عربی کی تعلیم کے لیے کتابوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ 

شیئر: