Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 75 لاکھ افراد نے نماز ادا کی

حج  کے بعد مدینہ منورہ پہنچنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 52 ہزار ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حج کے بعد زیارت کے لیے مدینہ منورہ آنے والے 52 ہزار سے زیادہ حجاج کو سہولتیں فراہم کی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ایک  ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 75 لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز ادا کی ہے‘۔
انہیں انتظامیہ نے تمام ضروری سہولتیں فراہم کیں۔ روضہ رسول پر حاضری کے لیے منظم کیا۔ 4 لاکھ 96 ہزار 533 زائرین کو ایک ہفتے کے دوران موقع دیا گیا۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 33 ہزار957 زائرین کو ریاض الجنہ میں نماز کا موقع دیا گیا جبکہ ایک لاکھ 23 ہزار 301 زائرخواتین کو مقررہ اوقات میں ریاض الجنہ میں نماز کی سہولت دی گئی‘۔ 
 زائرین کو فوری ترجمے کی سہولت بھی دی گئی۔ دینی معلومات اور مختلف مقامات کے بارے میں استفسارات کے جواب فراہم کیے گئے۔  بزرگوں اور معذوروں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ’ ایک ہفتے کے دوران 75 لاکھ 36 ہزار 737 افراد نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔ 41 ہزار 660 نے مسجد نبوی میں فقہی اور آگہی مجلسوں میں حصہ لیا‘۔
فیلڈ آگہی سروس سے ایک لاکھ 2 ہزار  859 افراد نے استفادہ کیا ان کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔
 گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 5753 زائرین نے مسجد نبوی کی تعمیر سے متعلق منعقدہ نمائش دیکھی جبکہ 18 ہزار 50 نے مسجد کی لائبریری سے استفادہ کیا۔ 

 زائرین کو فوری ترجمے کی سہولت بھی دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد نبوی انتظامیہ نے اسی عرصے  کے دوران 72 ہزار 672 آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں اور 55 ہزار  825 روزے داروں کو افطار پیکٹ فراہم کیے۔ 
ایک لاکھ  59 ہزار 916 زائرین نےگالف گاڑیوں اور وہیل چیئرز سروس سے فائدہ اٹھایا۔ 62 ہزار 728 تحائف زائریتن میں تقسیم کیے گئے۔ 
یاد رہے کہ فریضہ حج  کے بعد مدینہ منورہ پہنچنے والوں کی تعداد  6 لاکھ 52 ہزار 862 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ان میں سے 4 لاکھ 94 ہزار 222 مدینہ منورہ سے رخصت ہوچکے ہیں۔ اس وقت مدینہ منورہ میں موجود زائرین کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار  640 ہے۔ 

شیئر: