Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر فورس کا طیارہ تربیتی مشن کے دوران تباہ

ترجمان نے حادثے میں طیارے کے عملے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی رائل ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ بدھ کی سہ پہر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں حادثے کی تفصیلات بتائیں۔۔
ترجمان کے مطابق ’بدھ 26 جولائی کو رائل ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئربیس کے تربیتی علاقے میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔‘
سرکاری ترجمان نے حادثے میں طیارے کے عملے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔‘

شیئر: