Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی شعبے میں پانچ ماہ کے دوران 37 ہزار سے زیادہ افراد کے لیے روزگار

حقیقی ملازمین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے دوران جنوری سے مئی تک  پانچ ماہ میں37 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے صنعت اور کانکنی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ ’20 ہزار سے زیادہ آسامیاں مقامی شہریوں کے حصے میں آئیں جبکہ کانکنی اور صنعت کے شعبے میں مئی کے آخر تک حقیقی ملازمین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی‘۔ 
وزارت صنعت و معدنیات کا کہنا ہے کہ’ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1.4 ٹریلین ریال سے تجاوز کر گیا ہے جبک فیکٹریوں کی مجموعی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے‘۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مئی 2023 کے آخر تک کانکنی کے شعبے میں دو ہزار سے زیادہ پرمٹ جاری کیے گئے۔‘
وزارت نے بتایا کہ ’جنوری سے مئی کے آخر تک نئی فیکٹریوں کے حوالے سے 484 لائسنس جاری ہوئے۔ ان پر سرمایہ کاری 34.1 ارب ریال ہوئی‘۔
’اس عرصے کے دوران ان میں سے 412 فیکٹریوں نے پیداوار شروع کی۔ ان فیکٹریوں پر 11.4 ارب ریال کی سرمایہ کاری ہوئی ہے‘۔ 

شیئر: