Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پبلک مقام پر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار 

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر امن عامہ)
سعودی عرب میں تبوک پولیس نے پبلک مقام پر ایک خاتون کو زدوکوب کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں بتایا کہ ’ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
امن عامہ نے کہا کہ ’خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔ 
وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پبلک مقام پر سعودی شہری ایک خاتون کو زدوکوب کررہا ہے۔

شیئر: