Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کی سینیٹائزنگ کے لیے یومیہ 180 ہزار لٹر ماحول دوست سینیٹائزر کا استعمال

مسجد نبوی کی صفائی کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
مسجد نبوی میں معاون سیکرٹری برائے ماحولیاتی تحفظ اورخدمات بندرالحسینی کا کہنا ہے کہ ’مسجد نبوی کو یومیہ بنیاد پرمخصوص جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے‘۔ 
’سینیٹائزنگ کے لیے یومیہ 180 ہزار لٹرماحول دوست سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مخصوص سینیٹائزر سے ماحول کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا‘۔ 
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’مسجد نبوی کے فرش اور تمام مقامات کو مخصوص سینیٹائزرسے صاف کرنے کے بعد اسے خاص طور پرتیار کردہ خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی کی صفائی کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ مختلف شفٹوں میں وہاں متعین اہلکار مخصوص آلات اورمشنری کی مدد سے صفائی کی مہم انجام دیتے ہیں‘۔ 
بندرالحسینی نے مزید کہا کہ’ مسجد نبوی کے فرش اورقالینوں کو معطر کرنے کےلیے جس خوشبو کا استعمال کیا جاتا ہے وہ خاص طورپر صرف مسجد نبوی کے لیے ہی تیار کی جاتی ہے‘۔ 
’قالینوں اورفرش کو معطر کرنے کےلیے یومیہ 5 ہزار لٹرمخصوص خوشبو استعمال کی جاتی ہے‘۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ’ بعض لوگوں کی جانب سے یہ غلط بیانی کی جاتی ہے کہ جو خوشبو مسجد نبوی کے فرش اورقالینوں کو معطرکرنے کےلیے استعمال کی جاتی ہے وہ مارکیٹ میں دستیاب ہے اس میں کوئی صداقت نہیں‘۔ 

شیئر: