Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں موسم گرما کے دوران شاپنگ کا اپنا مزا ہے 

یہاں انواع و اقسام کا سامان سستے داموں مل جاتا ہے (فوٹو: عاجل)
جدہ کے خوبصورت ساحل، پرکشش سیاحتی مراکز اور تفریحی مقامات کے علاوہ شاپنگ کے مواقع شہر کی سیاحت کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ اپنے قیام  کے بعد سے عوامی بازاروں، تجارتی مراکز اور جدید مالز کے حوالے سے اپنی شاخت بنائے ہوئے ہے۔ 
جدہ میں مارکیٹنگ سیاحت کا عام حصہ بن گئی ہے۔ یہاں برسہا برس سے تجارتی فیسٹول منعقد ہورہے ہیں۔ جدہ کے بازاروں میں شاپنگ کا الگ لطف ہے۔
جدہ کے باشندوں کے علاوہ قریبی قصبوں، شہروں کے باشندے اور سیاح بھی یہاں عوامی طرز کے سامان سے اور بین الاقوامی برانڈز کی خریداری کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ 
جدہ کا تاریخی علاقہ ایک جانب عوامی بازاروں کے حوالے سے اپنی طویل تاریخ رکھتا ہے تو دوسری جانب یہاں کی پرشوکت روایتی عمارتیں بھی قابل دید ہیں۔
یہاں انواع و اقسام کا سامان سستے داموں مل جاتا ہے۔ موسم گرما میں جدہ میں شاپنگ کا الگ مزہ ہے۔

شیئر: