Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی کنارے میں تین فلسطینوں کی ہلاکت، او آئی سی کی مذمت

عالمی برادری اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے مداخلت کرے (فوٹو: اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنطیم او آئی سی نے مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو جنین کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے تین فلسطینوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی نے فلسطینی شہریوں، ان کی زمینوں اور املاک کے خلاف انتہا پسند اسرائیلی آباد کار گروہوں کی بڑھتی ہوئی منظم دہشت گردی کی بھی مذمت کی۔
آباد کاروں کی کارروائیوں کے دوران نابلس شہر کے قریب برقہ قصبے میں فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ 
اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاوں پر حملہ کرکے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پتھراو کرنے والے فسلطینوں پر فائرنگ کی۔
او آئی سی نے  جارحانہ اقدامات جاری رکھنے کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیلی حکام پر عائد کی۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا  گیا کہ’ وہ مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے مداخلت کرے‘۔
’جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کو یقینی  بنایا اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ؍ فراہم کیا جائے‘۔ 

شیئر: