Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نیوز کے لیے سوسائٹی آف پبلی کیشن ڈیزائنرز کے چار ایوارڈز

ہم ہمیشہ اپنے قارئین کے لیے بہتر سے بہتر کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مشرق وسطیٰ کے معروف انگریزی روزنامہ عرب نیوز نے 58 ویں سالانہ سوسائٹی آف پبلی کیشن ڈیزائنرز (SPD) بین الاقوامی مقابلے میں تخلیقی صلاحیتوں پر چار ایوارڈز جیت لئے ہیں۔ 
عرب نیو ز کے مطابق سعودی عرب کا یہ اخبار اپنے غیر معمولی باصلاحیت ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے' سعودی اینیمل کنگڈم ' ڈیپ ڈائیو رپورٹ کے ڈیزائن کے لیے پرنٹ میڈل فائنلسٹ تھا۔

سوسائٹی نے پرنٹ ڈیزائن اور ویژول رپورٹس میں جن میرٹ ایوارڈ کے فاتح کے طور پر عرب نیوز کو تسلیم کیا ہے ان میں ویب کسٹم فیچر ڈیزائن: سنگل پیج 'اے کپ آف قہوہ'، انفوگرافک (ڈیٹا ویژولائزیشن) 'سعودی اینیمل کنگڈم' رپورٹ  اور ویب کسٹم فیچر ڈیزائن: سنگل پیج 'ریوائلڈنگ عربیہ' شامل ہیں۔
اس موقع پر عرب نیوز میں شعبہ ڈیزائننگ کے سربراہ عمر نششبی کا کہنا ہے کہ سوسائٹی آف پبلیکیشن ڈیزائنرز  کے چار ایوارڈز جیتنا عرب نیوز میں ڈیزائننگ اور ادارتی ٹیموں کے لیے انتہائی قابل فخر لمحہ ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں پلیٹ فارمز پر قارئین کے لیے شائع کی گئی ہماری سٹوریز کے ساتھ ڈیزائن کو پسند کیا گیا ہے۔
عمر نششبی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے قارئین کے لیے بہتر سے بہتر کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور آئندہ سال کے لیے بھی ایسے ایوارڈز کی امید رکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے کنسلٹنٹ تخلیقی ڈائریکٹر سائمن خلیل نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین پبلیکیشنز کا مقابلہ کرتے ہوئے رواں سال چار ایوارڈز جیتنا ہمارے لیے شاندار کامیابی ہے۔

سائمن نے مزید کہا کہ SPD مقابلوں میں اندراج کا معیار ہمیشہ ناقابل یقین حد تک بلند رہا ہے اور کام کے اس معیار کو دیکھنے کے بعد ہم سب کو اس پر بہت فخر ہے۔
ہم عرب نیوز کے پلیٹ فارم سے قارئین کو ڈیزائننگ کے ساتھ باخبر رکھنے پر خوش ہیں اور یہ ایوارڈز ہمارے تخلیقی وژن کو تقویت دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ خاص ایوارڈز ہمارے قارئین کے لیے متعدد پلیٹ فارمز پر عالمی معیار کے ڈیزائن بنانے کے لیے ڈیزائننگ، گرافکس اور عکاسی کے سٹائل کی وسیع رینج کی نمائش کرتے ہیں۔

سوسائٹی آف پبلیکیشن ڈیزائنرز کے زیر تحت انتہائی منفرد اور باوقار ایوارڈز ہر سال بہترین ڈیزائن اور ویژیول کا اعزاز دینے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے عرب نیوز نے ان مقابلوں میں متعدد ویژیول اعزاز حاصل کیے ہیں جن میں سوسائٹی فار نیوز ڈیزائن ایوارڈز، انٹرنیشنل نیوز پیپر ڈیزائن کمپیٹیشن، انڈیگو ایوارڈز اور یورپین نیوز پیپر ایوارڈز شامل ہیں۔
عرب نیوز اور اس کے ایوارڈ یافتہ ڈیزائن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے  ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے https://www.arabnews.com/greatesthits

شیئر: