Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے تجارتی مرکز میں بغدے سے شہری پر حملہ، تین ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو: ٹو ئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے سراغرسانوں کی مدد سے تجارتی مرکز میں ایک شخص پر بغدے سے حملہ کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ 
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ شہری پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی  جس کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کی گئی‘۔ 
’ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں حملہ آور تجارتی مرکز میں حملے کے بعد سڑک پر گھوم رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کے  ہاتھ میں بغدا اور دوسرے کے پاس ڈنڈا ہے۔
 مقامی شہری کے بغدے کے وار سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یہ واقعہ مالی تنازع  کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ’تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: