Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی عدالت نے برطرفی پر خاتون ملازم کو معاوضہ دلوا دیا

خاتون نے غیر منصفانہ برطرفی پر 72 ہزار درہم معاوضے کا مطالبہ کیا تھا( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی پرائمری لیبر کورٹ نے پیشگی نوٹس کے بغیر برطرفی پر ملازم خاتون کو کمپنی سے 8400 درہم دلوا دیے۔
الامارات الیوم کے مطابق ملازم خاتون نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے آزمائشی مرحلے کے دوران قانون کے بر خلاف برطرف کیے جانے پر 72 ہزار درہم کا معاوضہ دلایا جائے‘۔ 
’ برطرفی قانون کی روح کے منافی ہے۔ پیشگی نوٹس نہ دینے پر خصوصی الاؤنس دلایا جائے‘۔
خاتون کا کہنا تھا کہ’ وہ 18 ہزار درہم ماہانہ کی تنخواہ پر ملازم تھی اسے اچانک برطرف کردیا گیا‘۔  
عدالت نے موقف اختیار کیا کہ ’آجر چھ ماہ کے اندر آزمائشی مرحلے کے دوران ملازم کا تقرر ریگولر کرنے اور اسے تحریری طور پر مطلع کرکے برطرف کرنے کا حق رکھتا ہے۔ برطرفی کے لیے کم از کم 14 روز قبل مطلع کرنا ضروری ہے‘۔ 
عدالت نے کہا کہ’ چونکہ آزمائشی مدت کے دوران کسی نوٹس کے بغیر برطرف کیا گیا۔ لہذا  خاتون ملازم کو 14 روز کا انتباہی الاؤنس بطور معاوضہ ادا کیا جائے‘۔

شیئر: