Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت، پاکستان، ایران، روس اور چین کے  ساتھ  امن مذاکرات

پاکستانی وفد کے سربراہ و نائب وزیر دفاع حمود الزمان خان تھے۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)
 معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی کی قیادت میں سعودی وزارت دفاع کا وفد گیارہویں ماسکو کانفرنس برائے ‘بین الاقوامی امن 2023‘ میں شریک ہوا۔
الشرق الاوسط کے  مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے امن اور دفاع کے پالیسی ساز وزرائے دفاع وخارجہ اور اعلی فوجی کمانڈر کانفرنس میں شریک ہوئے۔

ماسکو کانفرنس ‘بین الاقوامی امن 2023‘ کے حوالے سے ہوئی۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)

ماسکو کانفرنس کا مقصد نئے  عسکری خطرات اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال تھا۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں امن و دفاع اور سیاست کے شعبوں کے ماہرین اور پالیسی سازوں کی جانب سے پیش کیے  جانے والے معاملات پر گفت و شنید اور ایک دوسرے سے استفادے کا دائرہ بڑھانا بھی کانفرنس کا اہم مقصد  رہا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع نے روس کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے استحکام کی تدابیر اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل  پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس میں مملکت اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)

العتیبی نے چینی وفد کے سربراہ ووزیر دفاع ، پاکستانی وفد کے سربراہ و نائب وزیر دفاع حمود الزمان خان اور ایرانی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر عزیز نصیر زادہ سے جو ڈپٹی آرمی چیف آف سٹاف بھی ہیں ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے دفاع کے شعبوں میں سعودی عرب اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: