Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای جی فائیو وائرس سے بچاؤ کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت نہیں: وزارت صحت

ّنئے وائرس سے صحت اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے تبدیل شدہ وائرس (ای جی فائیو) سے بچاؤ کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت نہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت سے دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے مختلف قسم کے نئے وائرس جنم لے رہے ہیں۔ ان سے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ کورونا وائرس سے اومیکرن، ای جی فائیو  وغیرہ جنم لے چکے ہیں۔ جنرل ہیلتھ بورڈ ’وقایع‘ کی لیباریٹریوں سے ان کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے اطمینان دلایا کہ نت نئی شکلوں میں سر ابھارنے والے وائرس ایسے نہیں جو بیماری کی شرح میں اضافے یا بیماری کی شدت بڑھانے کا باعث بنتے ہوں لہذا ان سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے مزید صحت اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: