Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چھ ماہ کے دوران 2.3 ملین سیلف ایمپلائمنٹ معاہدے

آن لائن روزگار کےلیے کمپنیوں کی تعداد 7.8 ہزار ہوگئی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
 سعودی عرب میں روزگار کے نئے طریقے متعارف ہورہے ہیں۔ 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے آخر تک 2.3 ملین سیلف ایمپلائمنٹ معاہدے ریکارڈ پر آئے ہیں۔
تین لاکھ 77 ہزار روزگار کے لچکدار معاہدے اور ایک لاکھ 15 ہزار آن لائن روزگار کے معاہدے کیے گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن روزگار کےلیے کمپنیوں کی تعداد 7.8 ہزار ہوگئی۔
لچکدار کام دلانے والی کمپنیوں کی تعداد 7.6 ہزار، فری لانس کارکنان کی تعداد 1.7 ملین سے زیادہ، سیلف ایمپلائمنٹ پروفیشن کی تعداد 281، منظور شدہ سروس فراہم کرنے والو ں کی تعداد 37 اور 15 سے زیادہ ای سروس فراہم کرنے والے ریکارڈ پر آئے ہیں۔ 
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ ’ یہ اعدادوشمار اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کا حجم کتنا ہوگیا ہے‘۔ 

شیئر: