Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخلیل میں خواتین سے اسرائیلی فورسز کا بدترین سلوک، اوآئی سی کی مذمت

اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور کیا جائے (فوٹو: ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے الخلیل شہر میں پانچ خواتین کے ساتھ بدترین سلوک پر قابض اسرائیلی افواج کی مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پھر اپیل کی کہ ’وہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل پر دباؤ ڈال کر اپنا کردار ادا کریں‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی ہر روز کی جانے والی خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔ متعلقہ بین الاقوامی اداروں میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر قانونی اقدامات کیے جائیں‘۔ 
یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ’ قابض اسرائیلی افواج نے الخلیل شہر میں پانچ خواتین پر تشدد کیا اور انہیں بے لباس ہونے پر مجبور کیا‘۔

شیئر: