Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی کے دستاویزی چینل ’الشرق ڈاکیومینٹری‘ کا آغاز

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے عربی زبان میں ڈاکیومینٹری چینل ’الشرق ڈاکیومنیٹری‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس آر ایم جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الشرق ڈاکیومینٹری چینل پر سیاست، معیشت اور تاریخ جیسے موضوعات پر مواد دیکھا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ تازہ ترین ٹرینڈز، ایونٹس اور بااثر شخصیات بھی اس چینل کا حصہ ہوں گے۔
الشرق ڈاکیومینٹری ایوارڈ یافتہ ’الشرق نیوز نیٹ ورک‘ میں نیا اضافہ ہے جہاں پہلے سے ہی الشرق نیوز، الشرق بزنس بلومبرگ موجود ہیں جبکہ الشرق ڈسکوری کا بھی جلد آغاز ہو گا۔
الشرق ڈاکیومینٹری کو جو چیز منفرد بناتی ہے وہ اس کی ان ہاؤس پروڈکشن کی صلاحیتیں ہیں جو علاقائی اور عالمی خبروں سے ہٹ کر خصوصی اور گھریلو معیار کے پروگرام پیش کرے گی۔
ایس آر ایم جی کے بیان کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی دستاویزی فلموں کی کمی ہے اور الشرق ڈاکیومینٹری اس خلا کو پُر کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتی ہے جو کہ علاقائی فلم سازی کی صنعت کو سپورٹ کرتی ہے اور مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دیتی ہے۔
الشرق ڈاکیومینٹری پر اس وقت عربی زبان میں ’سپیس وار‘، ’ریال میڈریڈ‘ اور نیوکلیئر ناؤ‘ جیسی ڈاکیومینٹریز دکھائی جا رہی ہیں۔
الشرق ڈاکیومینٹری مخصوص ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ لائیو سٹریم پر بھی دستیاب ہے۔
ایس آر ایم جی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جمانا راشد الراشد الشرق ڈاکیومیٹری کے ڈائریکٹر محمد الیوسی اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سخت محنت اور غیرمعمولی کوششوں سے ریکارڈ وقت میں اعلیٰ معیار کا چینل لانچ کیا۔

شیئر: