Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی انڈین صدر سے ملاقات، عشائیے میں شرکت

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو انڈیا کی صدر دروپدی مرمو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے انڈین صدر سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق انڈین صدر نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عرب انڈیا کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’سعودی عرب اور انڈیا کے ثقافتی تجربات، اقتصادی ہم آہنگی، ایک پر امن اور پائیدار دنیا کے لیے مشترکہ عزم ہمیں فطری شراکت دار بناتے ہیں‘۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب، انڈیا کے ساتھ تمام شعبوں میں انڈیا کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقاات چاہتا ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ’ متعدد بین الاقوامی مسائل پر سعودی عرب اور انڈیا کا نقط نظر یکساں ہے۔ اس سے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے نیز خطے اور دنیا بھر میں استحکام کے سلسلے میں مدد ملے گی‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ  ہونے والے مفید مذاکرات سے  مختلف شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت کے فروغ کی مشترکہ خواہش کا عزم ظاہر کیا گیا‘۔
’فریقین دونوں ملکوں کے مفاد اور دونوں ملکوں کی ترقی کے حوالے سے باہمی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات مذاکرات کے ذریعے ابھر کر سامنے آئی‘۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں  انڈیا کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقات چاہتے ہیں مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون تعلقات کو عروج کی نئی اور وسیع تر منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں‘۔ 

شیئر: