Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ چیمپیئن چیلسی کو غیر متوقع شکست

لندن...پریمیئر لیگ چیمپیئن چیلسی کی ٹیم ایف اے کپ کے فائنل میں آرسنل سے شکست کھاکر سیزن کی دوسری ٹرافی سے محروم ہوگئی۔ ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ آرسنل نے ایک کے مقابلے میں 2گول سے جیت کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ آرسنل کے لئے ایرون رامسے فائنل کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے 79ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کی راہ ہموار کردی۔ایلکسس سانچییزنے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں گول کرتے ہوئے آرسنل کو برتری دلا دی تھی۔پہلا ہاف آرسنل کے نام رہا جس نے گول کرنے کے 2شاندار مواقع ضائع بھی کئے۔ چیلسی کی ٹیم دباﺅ کا شکار نظر آئی تاہم دوسرے ہاف میں اس کے کھلاڑی ڈیگو کوسٹا نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔صرف 3منٹ کے بعد رامسے نے میچ کا فیصلہ کن گول کردیا ۔

 

شیئر: