Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری

یمن میں کھجوروں کے سات ہزار کارٹن تقسیم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں کھجوروں کے سات ہزار کارٹن تقسیم کیے جس سے 42 ہزار 600 افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان میں العمل چیریٹیبل بیکری کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رواں ہفتے شامی، فلسطین اور مقامی افراد میں روٹی کے ایک ہزار 50 ہزار بنڈل تقسیم کیے جس سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی امداد کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ کنیم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے امدادی اورانسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں نے علم، تجربات، فیلڈ مہارت، تحقیق کے ساتھ ساتھ تربیت اور صلاحیت کی تعمیر سمیت انسانی امور سے متعلق تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔
دونوں فریق سیمینارز، ورکشاپس، نمائشوں اور تبادلہ دوروں میں شرکت کے لیے دعوت ناموں کا تبادلہ کریں گے۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں یورپی یونین کے کمشنر جینز لینارسک سے بھی ملاقات کی۔
فریقین نے امدادی اور انسانی امور کے ساتھ ساتھ بحرانوں کے دوران بہتر ردعمل کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
جینز لینارسک نے  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 92  ممالک میں مختلف قسم کے  دو ہزار 402  امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 176 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 6.2 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ شام میں 372 ملین ڈالر، فلسطین میں 370 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 256  ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: