Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یوٹیوب کریئیٹ‘ سے ویڈیو ایڈٹ کرنا کتنا آسان؟

یوٹیوب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یوٹیوب کرییٹ ایک فری ایپ ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو آسان اور سادہ طریقے سے پروڈیوس کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نئی ایڈیٹنگ ایپ ’یوٹیوب کریئیٹ‘ کو متعارف کروا دیا ہے۔
ویب سائٹ لائیو مِنٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے اس ایڈیٹنگ ایپ کو ’میڈ آن یوٹیوب‘ ایونٹ میں متعارف کروا گیا جس کے بِیٹا ورژن کو ابھی انڈیا، امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ، انڈونیشیا، کوریا اور سنگاپور میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ یوٹیوب کرییٹ کو آئی او ایس یعنی آئی فون پر 2024 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
یوٹیوب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یوٹیوب کریئیٹ ایک فری ایپ ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو آسان اور سادہ طریقے سے پروڈیوس کیا جا سکتا ہے۔
میڈ آن یوٹیوب ایونٹ میں کمپنی نے مزید کہا کہ ’ہمیں علم ہے کہ نئے کریئیٹرز کے لیے ویڈیوز ایڈٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس مرحلے کو آسان بنانے کے لیے اور سب کو یوٹیوب پر ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کے لیے ہم نئی موبائل ایپ یوٹیوب کریئیٹ کو لانچ کر رہے ہیں۔‘
یہ ایپ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے فیچرز سے بھرپور ہے جس میں ایڈیٹنگ ٹِریمنگ، آٹومیٹک کیپشیننگ، وائس اوور اور ٹرانزیشن کے فیچر شامل ہیں۔
اس ایپ کی مدد سے صارفین ٹک ٹاک کی طرح کے بِیٹ میچنگ میوزک بھی اپنی ویڈیو میں شامل کر سکتے ہیں جو کے کاپی رائٹس سے آزاد ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ یوٹیوب نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اُن کی جانب سے ایک نیا تجرباتی فیچر ’ڈریم سکرین‘ کو بھی ٹیسٹنگ کے لیے لانچ کیا جائے گا جس کی مدد سے ویڈیو کریئیٹرز اپنی ویڈیو کے بیک گراؤںڈ میں اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو یا پھر تصاویر کو اپنی شارٹ ویڈیو میں شامل کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’ہم ڈریم سکرین کو مخصوص کریئیٹرز کے لیے متعارف کروائیں گے جس کے بعد اسے اگلے برس بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔‘

شیئر: