Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کی نئی ’آئی او ایس 17‘ اپڈیٹ میں کون سے اہم فیچرز ہیں؟

ایپل کی جانب سے نئی آئی فون 15 سیریز کے لانچ کرنے کے بعد اب آئی فون کی نئی سوفٹ ویئر اپڈیٹ ’آئی او ایس 17‘ بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایپل کی جانب سے نئی آئی فون 15 سیریز کے لانچ کرنے کے بعد اب آئی فون کی نئی سوفٹ ویئر اپڈیٹ ’آئی او ایس 17‘ بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔
آئی او ایس 17 کی اپڈیٹ پیر کو آئی فون ٹین ایس اور اُس کے بعد آنے والے تمام جدید ماڈلز پر ریلیز ہو چکی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ آئی او ایس 17 اپڈیٹ میں شامل ہونے والے نئے اہم فیچرز کون سے ہیں۔
سٹینڈ بائے موڈ
ویب سائٹ ’میک رُومرز‘ کے مطابق آئی او ایس 17 کی اپڈیٹ میں صارفین کو ’سٹینڈ بائے‘ کا نیا فیچر ملے گا جس کے بعد ائی فون یوزرز بھی جب فون نہیں استعمال کر رہے ہوں گے یا فون چارج کر رہے ہوں گے تب اپنی سکرین پر ٹائم اور تاریخ وغیرہ دیکھ سکیں گے۔
اس اپڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین سٹینڈ بائے موڈ پر اپنی پسند کے کیلنڈرز، تصاویر، موسم کی پیش گوئی (ویدر فورکاسٹ)، میوزک پلے بیک کنٹرولز، ویجٹس وغیرہ سیٹ کر سکتے ہیں۔
کونٹیکٹ پوسٹر
اس کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین اپنی من پسند کا ’کونٹیکٹ پوسٹر‘ بھی بنا سکیں گے جس کے ذریعے وہ جب کسی دوسرے صارف کو کال کریں گے تو اُس کی سکرین پر اُن کا پوسٹر دکھائی دے گا۔
نیم ڈراپ
آئی او ایس 17 کے نئے اہم فیچرز میں سے ایک فیچر ’نیم ڈراپ‘ کا بھی ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے ایک آئی فون یوزر اپنا فون دوسرے آئی فون یوزر کے فون کے قریب لا کر ایک دوسرے کی معلومات جیسے فون نمبر، نام، ای میل، فوٹو وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔
سوائپ ٹو ریپلائی اِن آئی میسج
اسی طرح آئی او ایس 17 کا ایک اور اہم فیچر کسی ایک مخصوص میسج کے نیچے ریپلائی کرنے کا ہے۔ اس اپڈیٹ کے بعد آئی فون یوزرز کسی بھی دوسرے میسج کے اوپر دائیں جانب انگلی رگڑ کر یعنی سوائپ کر کے اُس کے نیچے ہی ریپلائی کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپڈیٹ میں لائیو وائس میل، انٹرایکٹیو وِجِٹس، امپرووڈ آٹو کوریکٹ، ایپل میپس آف لائن، سٹکرز ڈرار اور سِری کے نئے فیچر بھی شامل ہیں۔

شیئر: