Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں کسٹم حکام نے نشہ آور اشیا سمگل کرنے کی کوششیں کیسے ناکام بنائیں؟

چاول ، کافی اور اون میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کسٹم  کے انسپکٹرز نے بری، بحری اور فضائی راستوں سے نشہ آور اشیا  کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کسٹم افسران کا کہنا ہے’ بعض جرائم پیشہ افراد اس گمان میں رہتے ہیں کہ وہ نا جائز طریقے سے دولت کمانے کے لیے جو طریقے استعمال کررہے ہیں وہ کسی کی نظر میں نہیں آئیں گے‘۔ 
’وہ نشہ آوراشیا کی فروخت اورممنوعہ اشیا امارات لانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان کی ہر کوشش ناکام بنادی جاتی ہے‘۔ 
دبئی کسٹم انسپکٹرز نے چاول کی 956 بوریوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر لائی جانے والی ڈیڑھ  ٹن نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔  
سمگلروں نے کافی کے پاؤڈر کے ڈبوں میں افیون چھپا کر سمگل کرنے کی کوبشش کی جو ناکام بنائی گئی۔ 
علاوہ ازیں پروٹین کے ڈبوں میں کوکین اور اون کے دھاگوں میں افیون سمگل کرنے کی کوششیں بھی ناکام بنائی گئی ہیں۔
دبئی کسٹم میں مسافر آپریشنل انتظامیہ کے مینجر ابراہیم  الکمالی نے بتایا’ ممنوعہ  اشیا  پکڑنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔ کسٹم انسپکٹرز کو اس حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ انہیں جدید ترین آلات بھی مہیا ہیں‘۔ 

شیئر: