Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب انڈیا نے ’ننگے پاؤں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے‘ پر ورلڈ کپ نہیں کھیلا

فیفا نے انڈین فٹبال لیگ کو لکھا کہ ان کی ٹیم بغیر جوتوں کے میچ میں حصہ نہیں لے سکتی (فوٹو: العربیہ)
دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے ایک دہائی تک فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ جنگ کے خاتمے کے بعد 1948 میں جب لندن اولمپکس میں ان مقابلوں کا انعقاد ہوا تو انڈیا نے فرانس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ننگے پاؤں حصہ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
العربیہ کے مطابق اس مقابلے میں انڈیا نے شاندار کھیل پیش کیا مگر فرانس دو ایک کی برتری سے جیت گیا۔
انڈین ٹیم کا یہ آزادی حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہونے کا پہلا موقع تھا۔
اولمپکس کی کوریج کرنے والے میڈیا نے انڈین ٹیم کو غیرمعمولی کوریج دی جس کی وجہ پوری ٹیم کا ننگے پاؤں میچ کھیلنا تھا۔ بعض اخبار نویسوں نے لکھا کہ ’غربت کی وجہ سے ٹیم کو پہننے کے لیے جوتے بھی دستیاب نہیں تھے اس لیے انہوں نے ننگے پاؤں میچ کھیلا۔‘
سنہ 1950 میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا جس میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد بھی انڈین ٹیم نے اجتماعی طور پر ٹورنامنٹ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور انڈین ٹیم کے اس فیصلے کی وجہ واضح نہیں تھی۔ 

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار: 

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سنہ 1948 میں لندن میں ہونے والی اولمپک کھیلوں میں انڈین فٹبال ٹیم نے اپنی مدمقابل فرانس کی ٹیم سے اچھا کھیل پیش کیا تھا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ اس میچ میں انڈین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے موزے پہنے تھے تاکہ میچ کے دوران بھاگتے ہوئے گِرنے سے بچا جا سکے۔ 
سنہ 1950 میں برازیل میں ورلڈ کپ کے اغاز سے قبل فیفا نے انڈین فٹبال لیگ کو لکھا کہ ان کی ٹیم بغیر جوتوں کے میچ میں حصہ نہیں لے سکتی۔ 

دستبردار ہونے کا اعلان:

1950 کے ورلڈ کپ کے لیے فیفا نے اٹلی اور میزبان ٹیم برازیل کے علاوہ یورپ سے سات، امریکہ سے چھ اور ایشیا سے ایک ٹیم کو مدعو کیا گیا تھا۔ 

اولمپکس کی کوریج کرنے والے میڈیا نے انڈین ٹیم کو غیرمعمولی کوریج دی جس کی وجہ پوری ٹیم کا ننگے پاؤں میچ کھیلنا تھا (فوٹو: گیٹی امیجز)

ایشیا سے اگرچہ دیگر ٹیمیں جن میں انڈیا، فلپائن، انڈونیشیا اوربرما کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر فلپائن، انڈونیشیا اور برما نے شرکت سے معذرت کرلی جس کے بعد انڈین ٹیم  برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے کوالیفائی کرگئی اور ٹاس کے ذریعے اٹلی، پیراگوئے، سویڈن اور انڈیا کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہو گئیں۔ 
برازیل میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں ترکیہ نے بھی بھاری سفری اخراجات کی وجہ سے شریک ہونے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ایشیا کی واحد فٹبال ٹیم انڈیا کی رہ گئی تھی جس نے اچانک ورلڈ کپ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر کے سب کو ورطۂِ حیرت میں ڈال دیا۔
انڈیا کی جانب سے معذرت کی وجہ  ’بھاری سفری اخراجات‘ کو قرار دیا گیا۔  
ایشیا سے واحد ٹیم کی جانب سے ہونے والی معذرت پر فیفا ورلڈ کپ انتظامیہ نے انڈین لیگ کو یہ یقین دہانی کروائی کہ فیفا کی جانب سے ٹیم کے تمام اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔ 
انڈیا کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو برازیل بھیجنے سے معذرت کے حوالے سے بہت سوں کا خیال ہے کہ ’کھلاڑیوں کے ننگے پاؤں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے انڈین ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونے سے معذرت کی۔‘

شیئر: