Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا MDL بیسٹ: مشرق وسطیٰ میں موسیقی اور ثقافت کا بڑا میلہ

ریاض میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام موسیقی کا منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں ہونے والا  MDL بیسٹ فیسٹیول جسے سینڈ سٹروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اب مشرق وسطیٰ میں موسیقی اور ثقافت کا ایک بہت بڑا میلہ بن گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2019 سے ریاض میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام موسیقی اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ساتھ ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔

موسیقی کے میلے میں 200 سے زیادہ فنکار مظاہرہ کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یہ تین روزہ ایونٹ ریاض سیزن کی خاص پہچان ہے اب اس میں 100 سے زائد بین الاقوامی DJs اور مقامی سٹارز شرکت کرتے ہیں۔  
سینڈ سٹروم نامی موسیقی کے میلے کے دوران سات مراحل میں 200 سے زیادہ فنکار مظاہرہ کرتے ہیں جن میں بگ بیسٹ، ڈاون بیسٹ، ڈانس بیسٹ کے مختلف مراحل شامل ہیں۔
ریاض MDL بیسٹ کے بگ بیسٹ سٹیج  پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے قابل ذکر بین الاقوامی گلوکاروں اور DJs  میں شامل  فلسطین نژاد امریکی ڈی جے خالد ہیں۔
ڈی جے خالد اپنے ہٹ گانوں اور البمز کے  باعث موسیقی کی عرب دنیا میں معروف ہیں۔ انہوں نے ڈی جے خالد اینڈ فرینڈز ایونٹ میں بسٹا رائمز، فیوچر، ٹی آئی، رک راس اور بہت  سے دیگر فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یہ ایونٹ ریاض سیزن کی خاص پہچان ہے۔ فوٹو عرب نیوز

امریکی گلوکار پوسٹ میلون معروف نغمہ نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں انہوں نے فیسٹیول میں اپنی پرفارمنس کے دوران اپنی منفرد آواز کے ساتھ سامعین کو مسحور کیا۔
برونو مارس بھی باصلاحیت امریکی گلوکار ہیں جو اپنے برقی انداز اور صلاحیتوں کے ساتھ معروف ہیں۔ پاپ، آر اینڈ بی، فنک، ریگے، ڈسکو اور راک سمیت مختلف انواع  کی گلوکاری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بگ بیسٹ کے سٹیج پر دلکش انداز میں پیش کرتے ہیں کہ ہجوم جھوم اٹھتا ہے۔
مراکش نژاد ڈچ گلوکار اور موسیقی پروڈیوسر R3hab اپنی صلاحیتوں کے باعث سعودی عرب میں انتہائی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ریحانہ، ڈریک، ٹیلر سوئفٹ اور کیلون ہیرس جیسے مقبول فنکاروں کو دوبارہ مکس کرنے کے ساتھ ساتھ 'آل اراؤنڈ دی ورلڈ' اور 'لولی' جیسے ہٹ نغمے بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ بگ بیسٹ سٹیج پر ان کی حیرت انگیز پرفارمنس سامعین کو ششدر کر دیتی ہے۔

جرمن DJ  نے سینڈسٹروم میں منفرد پرفارمنس پیش کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ڈچ DJ اور گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اور الیکٹرانک میوزک پروڈیوسر ٹیسٹو نے MDL بیسٹ میں بگ بیسٹ کے  سٹیج پر سامعین کو محظوظ کیا۔ جدہ میں ہونے والے گراں پری ایونٹ میں بھی ٹیسٹو نے پرفارم کیا ہے۔
جرمن DJ  زیڈ معروف نغمہ نگار اور پروڈیوسر ہیں انہوں نے سینڈسٹروم میں اپنی منفرد پرفارمنس پیش کی ہے۔
فرانس کے شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے سنیک نے 2013 میں اپنے انسٹرومینٹل اور فوکسڈ سنگل 'Turn Down for What' کے ساتھ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے اور سینڈسٹروم میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

شیئر: