Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کی اگست میں سعودی خام تیل کی درآمدات بڑھ گئیں

جاپان نے اگست میں تقریباً 77.55 ملین بیرل تیل درآمد کیا ہے( فوٹو: اے ایف پی)
جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی ایجنسی برائے قدرتی وسائل اور توانائی کے مطابق اگست میں جاپان کی سعودی خام تیل کی درآمدات بڑھ کر تقریباً 27.93 ملین بیرل یا 36 فیصد تک پہنچ گئیں۔
عرب نیوز جاپان کے مطابق جولائی میں جاپان کی سعودی خام تیل کی درآمدات 27.6 ملین بیرل یا 38 فیصد تھیں۔
جاپان نے اگست میں تقریباً 77.55 ملین بیرل درآمد کیے۔
جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق اس حصہ کا تقریباً 94.6 فیصد یا 73.33 ملین بیرل، چھ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے فراہم کیا۔
جاپان نے متحدہ عرب امارات سے تقریباً 35.67 ملین بیرل درآمد کیے یا اگست میں مجموعی  درآمدات کا 46 فیصد۔ کویت نے مجموعی درآمدات کا 4.69 ملین بیرل (6 فیصد) اور قطر نے مجموعی برآمدات کا  تقریباً 2.95 ملین بیرل (3.8 فیصد) فراہم کیا۔
جاپان نے عمان سے تقریباً 1.5 ملین بیرل (1.9 فیصد)، بحرین سے 0.6 فیصد اور نیوٹرل زون سے 0.1 فیصد درآمد کیا۔
جاپان کی جانب سے ایران اور روس سے تیل کی درآمد پر پابندی اگست میں بھی جاری رہی۔ باقی ایسی درآمدات وسطی اور جنوبی امریکہ (2.8 فیصد)، امریکہ (0.9 فیصد)، جنوب مشرقی ایشیا (0.8 فیصد) اور اوشیانا (1 فیصد) سے آئیں۔ اس سے عرب ممالک کے تیل پر جاپان کے انحصار میں مسلسل اضافے کو نمایاں کیا گیا۔
جن اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے وہ تیل کی ان مقداروں کی نمائندگی کرتے ہیں جو اگست میں جاپانی بندرگاہوں میں ریفائنریوں، ٹینکوں اور گوداموں میں پہنچے۔
جاپان اپنی توانائی کی ضروریات کا ایک تہائی حصہ پیدا کرنے کے لیے تیل کا استعمال کرتا ہے۔

شیئر: