Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج کا دورہ مراکش، متعدد معاہدوں پر دستخط

سعودی عربین ایئرلائن مراکشی عمرہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرے گی (فوٹو: وزارت حج)
سعودی وزیر حج وعمرہ اورضیوف الرحمان پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دورہ مراکش کے میں وزیر اوقاف اورمذہبی امور ڈاکٹر احمد التوفیق سے ملاقات کی
مراکشی عمرہ زائرین اورعازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ 
 خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت حج اورمراکشی وزارت مذہبی امور کے مابین زائرین  کےلیے سہولتوں کے حوالے سے متعدد امور پراتفاق کیا گیا۔
سعودی عربین ایئرلائن مراکشی عمرہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرے گی۔ کرایوں کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ 
سعودی وزیر حج نے مراکشی ہم منصب کے ساتھ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں برادر ممالک کے مابین تاریخی  تعلقات قائم ہیں جن میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ مراکش کے دورے کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ زائرین کو مملکت میں فراہم کی جانے والے سہولتوں کا جائزہ لینا اوران میں مزید اضافہ کرنا ہے‘۔ 
ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا کہ’ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ پروگرام کو دس ماہ کا کیا گیا ہے جبکہ عمرہ ویزے کے حصول کا دورانیہ بھی کم کیا گیا ہے‘۔
’48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں عمرہ ویزہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو 3 ماہ کےلیے کارآمد ہوتا ہے۔ عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت ہوتی ہے‘۔ 
مراکش کے لیے السعودیہ سروس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ ایئرلائن کی ماہانہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد 68 کردی گئی ہے۔
فضائی ٹکٹوں میں بھی 10 فیصد کمی کرنے کے علاوہ ہرعمرہ زائرکے سامان کے وزن میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: