Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کے انڈونیشیا، کوریا اور تھائی رہنماوں سے ٹیلی فون پر رابطے

دوطرفہ  تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو انڈونیشیا، جنوبی کوریا کے صدور اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاویسین سے رابطے کے دوران سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدو دو سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ  تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔
 دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے پہلووں اور انہیں ترقی دینے کے موقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: