Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگوں کے باعث زیارت سے محروم رہا، عراقی معتمر

  مدینہ منورہ ..... 62سالہعراقی معتمر قاسم حمید صالح نے مدینہ منورہ آمد اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کی سعادت دوبارہ عطا ہونے پر انتہائی اطمینان اور سکون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 30برس سے زیادہ عرصے سے ارض مقدس آمد کیلئے تڑپ رہا تھا۔ زیارت کے جذبے سے سرشار تھا لیکن ملک میں خونریز جنگوں کے باعث اپنا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکا۔ صالح نے جو عراق کا منفرد عوامی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں عراق کے حالات بیحد مشکل ہیں۔ ہر جگہ خونریزی ہورہی ہے ۔ خوف و ہراس، دھماکے اور فرقہ وارانہ گروہ بندیاں ایک دوسرے کی گھات میں لگے رہنا روزمرہ کا معمول بناہوا ہے۔ صالح نے بتایا کہ انکا تعلق بصرہ شہر کے مضافات سے ہے۔ 30برس سے میری بیوی کی ضد تھی کہ ہم مکہ اور مدینہ کی زیارت کریں۔ جیسے ہی عراق میں حالات بہتر ہوئے ہم نے فوراً رخت سفر باندھا اور صحت کی خرابی کے باوجود بھاگتے دوڑتے ارض مقدس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین کی زیارت کیلئے چند روز ناکافی ہوتے ہیں۔ یہاں تاریخی مقامات کثیر تعداد میں ہیں۔ متعدد تاریخی جگہوں کی زیارت کرچکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا امن و امان دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ انمول نعمت ہے۔ سعودی شہری ،معتمرین،حجاج اور زائرین کی ضیافت شایان شان طریقے سے کرتے ہیں۔
 
 

شیئر: