Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی، سہولتیں کیا ہیں؟

ہیلتھ انشورنس کونسل نے پالیسی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نےغیر ملکی سیاحوں کی ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
انشورنس دستاویز کے مطابق غیرملکی سیاحوں کو مختلف صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان کی مجموعی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔ 
سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف ہنگامی صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 
ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ ہنگامی صحت خدمات میں طبی معائنہ، بیماری کی تشخیص،علاج، دوائیں اور پری میچور بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔
ہنگامی حالات میں دانتوں کی ٹریٹمنٹ شامل ہوگی۔ دانتوں کی فلنگ، فضائی ایمبولینس، زچگی اور حمل، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور میت کو وطن پہنچانا شامل ہے۔ 
غیرملکی سیاحوں کی ہیلتھ انشورنس ویزے کے اجرا کی تاریخ سے موثر ہو گی۔ 

شیئر: