Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان

امدادی مہم کی نگرانی اماراتی ہلال احمر کرے گی۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق امدادی مہم کی شروعات اتوار کو ابوظبی سے ہو گی۔ اس کی نگرانی اماراتی ہلال احمر کرے گی۔
 امدادی مہم ابوظبی زاید پورٹ میں صبح نو سے شام چار بجے تک  ہو گی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں اس کا آغاز ہو گا۔ 
امدادی مہم کے تحت ملک میں جگہ جگہ امدادی سامان کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں انسانیت نواز فلاحی اداروں، رضاکارانہ مراکز، پرائیویٹ سیکٹر، معاشرے کے تمام طبقوں اور ذرائع ابلاغ کو شامل کیا جائے گا۔ 
متحدہ عرب امارات میں غزہ کے جنگ زدگان کی مدد کے لیے امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون سے چلائی جائے گی جبکہ اماراتی دفتر خارجہ اور سماجی بہبود کی وزارت کے تعاون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
غزہ کی تقریباً نصف آباد بچوں پر مشتمل ہے۔ وہاں بچوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ بچوں اور ان کی ماؤں کو ضرورت کا بنیادی سامان، ادویہ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی۔ 

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: